پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بڑا مطالبہ کردیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 19 کے افسران کیلئے گاڑیاں اور 150 افسران و ملازمین، 6 کمیشن ممبران کی بھرتی کی اجازت مانگ لی۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مزید ڈیڑھ سو افسران و ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی۔
کمیشن نے بھرتی کی اجازت کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔ سمری میں پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ملازمین کے بیس فیصد الاؤنس کو بھی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملازمین کا الاؤنس 75 فیصد کیا جائے۔وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اپنے ملازمین کا الاؤنس سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
پبلک سروس کمیشن نے سمری میں ممبران کی 6 خالی اسامیوں پر بھی فوری بھرتی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کمیشن نے گریڈ 19 کے افسران کیلئے گاڑیاں بھی مانگ لی ہیں۔
پبلک سروس کمیشن کی سمری اس وقت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں زیرغور ہے۔


















