Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مہنگائی روکنے کیلئے منڈیوں میں سپلائی لائن کی کڑی مانیٹرنگ کا اغاز

ضلعی انتظامیہ ملتان نے مہنگائی روکنے کیلئے منڈیوں میں سپلائی لائن کی کڑی مانیٹرنگ کا اغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں ٹماٹر،پیاز سمیت سبزیوں کی نیلامی کرائی اور آڑھتیوں سے ملاقات کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے اس موقع پر ریٹس پر تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع بھر کے شاپنگ مالز میں سستے ڈی سی کاؤنٹر قائم کردیے گئے ہیں، جہاں اشیا خوردونوش سستے ریٹس پر دستیاب ہیں۔سبزیوں اور پھلوں کی سستے ریٹس پر فراہمی کیلئے ہول سیل پوائنٹس بھی مکمل فعال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی 90 روپے فی کلو کی فراہمی جارہی ہے چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button