Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، وزیراعظم نے اس معاملے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ 6 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، وزیرا عظم ہاؤس سے تاحال اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اس سلسلے میں پھیلی افواہوں پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے پالیسی بیان میں انکشاف کیا کہ کل رات وزیر اعظم کی آرمی چیف سے طویل نشست ہوئی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ سول اور ملٹری قیادت میں آئیڈیل، قریبی اور خوش گوار تعلقات ہیں، سول ملٹری تعلقات کا مستقبل اور اچھا ہوگا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان اور سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو، سپہ سالار بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے سول سیٹ اپ کی عزت کم ہو۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، دونوں میں اتفاق رائے ہے کہ اتھارٹی وزیر اعظم کی ہے، تعیناتی میں تمام آئینی اور قانوی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button