پیپ۔۔۔پیپ۔۔۔۔۔نکال لیا،،،،،زکریا یونیورسٹی سیکورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں
ہکلاہٹ اور توتلا پن بعض اوقات کیسی مضحکہ خیز صورتحال پیدا کردیتا ہے ۔
اس کی مثال زکریا یونیورسٹی میں سامنے آئی جب کہ سورس نے سیکورٹی حکام کو فون پر اطلاع دی ، سورس ہکلاہٹ اورتوتلا تھا اس نےجو پیغام دیا اس کامطلب یہ سمجھا گیا کہ کوئی شخص پستول نکل کر سائیکل سینڈ پر کھڑا ہے ۔
جس پر رپیڈ فورس کی گاڑیاں موقعہ کیطرف دوڑیں جبکہ موقع پر پہنچے تو الگ ہی منظر تھا چور دراصل پستول نہیں پیٹرول چوری کررہا ہے تھا جو ہکلاہٹ اور توتلا پن میں پیٹرول سے پستول تک پہنچ گیا، تاہم چورپکڑاگیا۔
سیکورٹی حکام کے مطابق گشت پر معمور سکیورٹی گارڈ جاوید اقبال اور اعجاز اسلم نے باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی پارکنگ میں دیکھا کہ ایک شخص جس کا نام محمد شان ولد محمد اقبال سکنہ سورج میانی معلوم ہوا ہے،موٹر سائیکل سے پٹرول نکال رہا ہے۔
انہوں نے چھپ کر ریکی کرنا شروع کر دی۔ ملزم نے ایک بوتل پٹرول موٹر سائیکل سے نکال کر اسے اپنے بیگ میں چھپا لیا اور پھر دوسری موٹر سائیکل سے دوسری بوتل نکال رہا تھا کہ اسے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔
ملزم نے اپنی غلطی تسلیم کی اور بتایا کہ وہ پٹرول چوری کر کے گزر بسر کرتا ہےاور ایمرسن کالج میں بھی چوریاں کرتا رہا ہے۔ ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔



















