Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جوٹھیک ہوجائیگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ،عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملات مکمل طور پر طے پا چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہوزیراعظم نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں،وزیراعظم نےکہا فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پراسس شروع ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلدی ہوگی اور تقرری کا فیصلہ اعتماد کی فضا میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی پہلی کوشش ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہو، افغانستان میں استحکام ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔
اجلاس میں ہندو ارکان اسمبلی کا مذہب کی جبری تبدیلی کا بل مسترد ہونے کا شکوہ کیا گیا، لال چند ملہی نے کہا کہ مذہب کی جبری تبدیلی روکنے کے لیے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے سب سے زیادہ اقدامات کیے ہیں، مذہب کی جبری تبدیلی کے خلاف بل میں کچھ مسائل ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، خود یہ سارا معاملہ دیکھ رہا ہوں۔
وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ایم این ایز کی مشاورت سے شروع کریں گے، صحت کارڈ، احساس کارڈ بھی ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پارہے ہیں کہ مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش ہے، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button