Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے پوری دنیا کو نبیﷺ کی سیرت کی آگاہی دی جائے گی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے پوری دنیا کو نبیﷺ ۖ کی سیرت کی آگاہی دی جائے گی،12 ربیع الاول کی تقریب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت جمعرات کو رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیش رفت اور 12 ربیع الاول کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو عید میلاد النبی ۖ ﷺکی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو رحمتہ اللعالمین ﷺ سکالر شپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رحمتہ اللعالمین ﷺسکالر شپ طلبا و طا لبات کوضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا، سکالر شپ حضور ﷺ کی حیات اور سیرت پر تحقیق کرنے والے طلبا اور طالبات کیلئے مختص کیا گیا ہے، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر آل پاکستان نعت مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقابلوں میں پورے پاکستان سے نعت خوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے حضور پاکۖ ﷺکی سیرت کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دی جائے گی، اتھارٹی کے ذریعے نوجوان نسل کو مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوں سے روشناس کرایا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا فواد احمد چوہدری، پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، ڈاکٹر ارسلان خالد اور سینیٹر فیصل جاوید نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button