بہاولپور میوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت کا گہوارہ اور بھاولپور کی تاریخ کا امین ہے:ایڈیشنل سیکرٹری
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ بہاولپور میوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت کا گہوارہ اور بھاولپور کی تاریخ کا امین ہے۔
اس ایریا کی عوام کو تفریح کے مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔میوزیم میں جاری تعمیراتی کاموں کی تکمیل سے خطہ بہاولپور کے حسن میں مزید اضافہ ہوگا۔
یہ بات انہوں نے بہاولپور میوزیم کی زیر تعمیر عمارت کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ،ڈائریکٹر بھاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی بھی انکے ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ یہ خطہ محققین،تاریخ دان اور ماہرین آثار قدیمہ کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لئے بھی انتہائی پر کشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ اور ثقافت کا فروغ زندہ قوموں کا شعار ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا بہاولپور میوزیم یہاں کی تاریخ، ثقافت،فنون اور دستکاریوں کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے بہالپور میوزیم کے زیر تعمیر حصے کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور میوزیم کے فرنٹ ایلی ویشن کی خوبصورتی اور سر صادق محمد خان میموریل ہال و گیلری کی تعمیر کے منصوبوں پر7 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میوزیم کے زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل کے بعد نوادرات میں اضافہ بھی کیا جائے گا اور گیلریوں کی تزئین و آرائش کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔


















