Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو نے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کردیا

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نتظامیہ نے آج 12 ربیع الاول کے موقع پر جنوبی پنجاب میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر میپکو ریجن کے زیر انتظام 13اضلاع میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
19 اکتوبر(12ربیع الاول) کو گرڈاسٹیشنوں اور لائنوں کی مرمت ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور دیگر وجوہات کی بناء پر ہونے والے بجلی بندش کے تمام پرمٹ منسوخ کردئیے گئے ہیں ۔
میپکو ہیڈ کوارٹر کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے افسران وسٹاف کی تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور آپریشن سرکلوں کے سرکل دفاتر میں صارفین بجلی کی شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے افسران ڈیوٹیاں دیں گے ۔
ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے میپکو کے تمام سب ڈویژنل دفاتر میں ٹرانسفارمرز ٹرالیاں تیاررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور میٹریل فراہمی کے لئے میپکو ریجن کے تمام ریجنل و فیلڈ سٹورز بھی 12ربیع الاول کے موقع پر کھلے رہیں گے اور سٹاف خدمات سرانجام دے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button