Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی حکومت کا کپاس کے کاشتکاروں کے لئے10ارب روپے سے زائد کے پیکج کا اعلان

کپاس کے کاشتکاروں کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے اعلان کردہ زرعی پیکج کے تحت10ارب روپے سے زائد کے ایک بڑے پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جس کے تحت چاروں صوبوں کے کپاس کے کاشتکاروں کو کھاد،بیج اور زرعی زہروں پر سبسڈی فراہم کی گئی ہے اور اس کے علاوہ زرعی ترقیاتی بینک سے لئے گئے قرضوں میں بھی خصوصی رعائت حاصل ہوگی۔

یہ بات وائس پریذیڈنٹ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وفاقی وزیر سید فخر امام، سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی غفران میمن اور اعلی آفیسران کی جانب سے کئی ماہ سے جاری کپاس کے کاشتکاروں کے لئے ایک خصوصی پیکج تیار کیا جارہا تھا جس کے تحت آج صوبوں کو فنڈز ریلیز کر دئے گئے ہیں اورتمام صوبے اپنی صوابدید اور طریقہ کار کے مطابق کپاس کے کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کپاس کے کاشتکاروں کو ڈے اے پی کی مد میں پنجاب کو 5ارب،خیبر پختونخواہ کو127ملین،بلوچستان کو430ملین جاری کر دئے گئے ہیں جبکہ سندھ کے لئے2.7ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ ڈے اے پی کی مد میں دی جانے والی سبڈی کے تحت کاشتکار 1500روپے فی بیگ پر سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔ کپاس کے بیج پر کل 3ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button