عافیت سنٹر میں کیک کاٹا گیا

آقائے دو جہاں ﷺ کے یوم ولادت کا جشن l بھر میں بھرپور مذہبی جذبے سے جاری ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے یوم ولادت ﷺ پر عافیت سنٹر کے بے گھر برزگ شہریوں کے پاس خوشیاں منانے پہنچے۔ڈپٹی کمشنر نے عافیت سنٹر میں رہائش پذیر بزرگوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور تحائف پیش کئے۔
عامر کریم خاں نے برزگ شہریوں کو یوم ولادتﷺ کی مبارکباد دی اور مسائل دریافت کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے۔آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے دور اور امن و انصاف کا بول بالا ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوان نسل حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی اصلاح کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم ولادت ﷺ کی خوشیوں میں بزرگوں کو شامل کرکے سکون ملا ہے۔
قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد مزمل نے عافیت سنٹر کے امور پر بریفنگ بھی دی۔


















