Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

تین ممالک افغانستان کی مدد کو پہنچ گئے

خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ، چین ، پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امدادکی فراہمی پر آمادگی ظاہر کرلی۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے افغانستان کی امداد کے حوالے سے چین اور پاکستان سے گفتگو کی گئی، جس میں چین اور پاکستان نے بھی افغانستان میں امداد دینے کی رضامندی ظاہر کی۔
تین ممالک کے مذاکرات میں افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کو فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔
ابھی تینوں ممالک نے طریقہ کار اور امداد فراہمی کی تاریخ کا تعین نہیں کیا مگر کہا جارہا ہے کہ جلد ہی اس کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز بعد روس کی زیر صدارت ایک مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، جس میں طالبان کا وفد بھی شرکت کرے گا اور پھر اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button