شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے پارکوں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن شروع
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہریوں کو تفریح کے مواقع دینے اور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے پارکوں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کو شاہ شمس پارک اور لیڈیز پارک گل گشت سمیت مرکزی پارکس میں واکنگ ٹریکس،جھولے اور بہترین لائٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیڈیز پارک گلگشت کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ راہ منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد سعد اور ڈپٹی سی او میونسپل کارپوریشن اقبال خان سمیت متعلقہ حکام بھی تھےڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے لیڈیز پارک میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے مختص اس پارک کو اس علاقے کا مثالی مرکز بنایا جائے گا۔
پی ایچ اے کو اس پارک کے واکنگ ٹریک لائٹنگ رنگ اور جھولوں کی مرمت و اپ گریڈیشن کے لئے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پر میونسپل کارپوریشن کو لیڈیز پارک کے گردو نواح میں قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم بھی جاری کیا۔


















