Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ‏ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔
‏او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جندران ایکس۔ون کنویں سے یومیہ 2.391 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس ‏دریافت ہوئی ہے۔

جندران ویسٹ کنویں کو 1627 میٹر گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ او جی سی ایل نے 19 مئی 2021 کو جندران کنواں ‏ایکس۔ون کی کھدائی شروع کی تھی۔
‏او جی ڈی سی ایل کا کہناہے کہ ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کوششیں تیز کیئے ہوئے ہیں جندران ‏ویسٹ ایکس۔ ون کنواں کی دریافت سے ملک میں گیس کی بڑھتی ھوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ‏ثابت ہو گی۔ ‏
حکام کے مطابق او جی ڈی سی ایل جندران ویسٹ ایکس ۔ ون بلاک میں 100 فیصد حصہ کی مالک ہے، یہ ‏دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس میں اضافہ کرے گی۔ ‏

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button