Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

وزیرخارجہ کی افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اوراستحکام کاخواہاں ہے ۔
کابل میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی موجود تھے ، جبکہ اعلیٰ عسکری قیادت وپاکستانی وفد کے دیگر اراکین بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں تعاون سمیت افغان عوام کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملا حسن آخوند نے شاہ محمودقریشی اور وفد کو کابل آمدپرخوش آمدید کہا ، اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اوراستحکام کاخواہاں ہے اور انسانی بنیادوں پرافغان بھائیوں کی مددکیلئےپرعزم ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کےساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کا متمنی ہے اور پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند نے انسانی امداد کی بروقت فراہمی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button