Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

وزیراعظم کی فحش ویب سائٹس بلاک کرنے سے متعلق اہم ہدایات

وزیراعظم عمران خان نے فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکام کو اہم ہدایات جاری کر دی.
وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا ‏، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مواد ترسیل نیٹ ورکس،انٹرنیٹ ٹریفک کےشیئرکا 2.1فیصدحصہ ‏رکھتے ہیں، انہیں فحش موادپیش کرنےکی شکایات ہیں، دیگر سی ڈی این اپنی پالیسیوں کےمطابق فحش مواد پیش ‏نہیں کرتے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز، سی ڈی اینز سے مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی ‏این، خاص طور پر کلاؤڈ فیئر کےذریعےفحش موادکو روکا جا سکے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کے دور میں نسل نو کی کردارسازی بہت اہم ہے جدید ‏ٹیکنالوجی نے ہرقسم کےمواد تک رسائی ممکن بنادی ہے تاہم نوجوانوں اور بچوں کو آن لائن غیراخلاقی مواد سے ‏بچانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آن لائن مواد کی مؤثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو ‏غیراخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button