Breaking NewsNationalتازہ ترین
ڈالر کی اڑان : 174 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

امریکی ڈالر 174 روپے سے تجاوز کرگیا اور ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 174 روپے 30 پیسے تک جا پہنچا۔
کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 173 روپے96 پیسے پراوپن ہوا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 173.96 سے بڑھ کر 174 روپے 30روپے تک جا پہنچا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات شوکت ترین نے جمعرات کو آئی ایم ایف سے بات چیت ختم کیے بغیر واشنگٹن سے چلے گئے ، جس کی وجہ سے پاکستانی انٹر بینک مارکیٹ پر مزید دباؤ آسکتا ہے اور پاکستانی کرنسی مزید گر سکتی ہے۔


















