Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

روس نے لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کو تسلیم کر لیا

روسی میڈیا کے مطابق صوبوں کے سربراہوں سے گفتگو میں صدر پیوٹن نے حزب اللہ کو لبنان میں اہم سیاسی ‏قوت اور اس کے سیاسی کردار کو اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ سے متعلق ممالک کی اپنی رائے ہے اور ہمارا نقطہ نظر الگ ہے ہمارے نظریات کے ‏مطابق حزب اللہ لبنان میں اہم سیاسی طاقت ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ لبنان میں خون خرابے کو روکنے کی پالیسی پر گامزن روس تمام لبنانی قوتوں سے رابطے ‏میں ہے، لبنان کی سیاسی طاقتوں سے بات چیت ہوتی ہے اور مستقبل میں بھی گفتگو جاری رکھیں گے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ لبنان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی بھی ٹکراؤ کے بغیر مشترکہ مفادات کی بنیاد ‏پر اتفاق ہوجانے کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان کے حالیہ حالات اور بیروت میں مظاہرین پر گولیاں برسانے کے بعد پیدا شدہ صورتحال میں ‏روسی صدر کا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button