Breaking NewsNationalتازہ ترین
دہشتگردوں کیخلاف آپریشن : فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف وزیرستان کےعلاقے میران شاہ میں کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلےمیں ایک دہشت گرد احمد اللہ مارا گیا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکر اللہ شہید ہوگئے، شہید نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ اور سپاہی شاکر اللہ کا لکی مروت سے تھا۔


















