Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارت کے مظالم : 27 اکتوبر کو بلیک ڈے منانے کا اعلان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 27 اکتوبر کو بلیک ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکمے 27 اکتوبر کو بھارت کے مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے اور سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلائی اوورز، اہم مقامات اوردفاتر میں سیاہ جھنڈے بھی لگائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ عوامی مقامات پر کشمیریوں کی جدوجہد اور بھارتی مظالم کی ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی۔دفاتر میں افسران کالے بینڈ پہن کر امور سر انجام دیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بھارتی مظالم کیخلاف ریلیاں اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں۔ 27 اکتوبر کو کشمیر کی آزادی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔
قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت عالمی سطح پر کشمیر کے سفیر بن چکے ہیں۔
اہل وطن بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button