غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنانے کا الزام:علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف مختلف ریفرنسز کی سماعت کورونا کے باعث ملتوی

احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف مختلف ریفرنسز کی سماعت کورونا کے باعث ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ متعدد ریفرنسز پر سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔
گزشتہ سماعت پر مقدمہ کے دو گواہ آفاق بھٹی اور محسن کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔ ملزم کے خلاف 7 مختلف ریفرنس زیر سماعت ہیں۔
قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے مبینہ طور پر گرین فورٹ، فیلکن سٹی، ملینیم سٹی، بابر ٹاؤن، گرین فورٹ پلس اور القریش سمیت دیگر کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔
ملزم کا تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تھا ملزم کو دیگر کیسز میں تفتیش کے لیے جیل سے تحویل بھی لیا جاچکا ہے۔ تاہم ریفرنس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔
ملزم کا موقف ہے ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں کسی اور کا فراڈ ان پر عائد کردیا گیا ہے۔


















