Breaking NewsNationalتازہ ترین
کینیڈا کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کینیڈاکے ساتھ کثیرالجہتی، طویل المعیاد اور پائیدار شراکت داری کا خواہاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں افغانستان میں امن واستحکام پر بھی گفتگو ہوئی اور کینیڈین ہائی کمشنر نےافغانستان سےمحفوظ انخلامیں تعاون کو سراہا گیا ۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کینیڈاکے ساتھ کثیرالجہتی، طویل المعیاد اور پائیدار شراکت داری کا خواہاں ہیں۔


















