Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈینگی کے تدارک کیلئے سرویلنس کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے تدارک کیلئے سرویلنس کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکموں کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا ہے کہ ماحول کو خشک اور صاف نہ رکھنے والے پلازے اور کرنشل عمارات سمیت دفاتر سیل کئے جائیں تاکہ ڈینگی لاورے کو افزائش کا موقع نہ مل سکے۔ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بریفننگ بھی دیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے ضلع کے تمام حساس مقامات پر صفائی کرکے جوہڑوں کے خاتمے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ڈینگی سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے گھروں اور دفاتر میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیوں کو آن لائن سسٹم کے تحت اپ لوڈ کریں اور بھرپور آگاہی پیدا کریں۔بعد ازاں مخلتف محکموں نے ڈینگی کے حوالے سے بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button