Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دے گا:ڈاکٹر محمد آصف

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا۔سیمینار میں زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔
سیمینار کا اہتمام سنیئر ٹیوٹر آفس اور ڈائریکٹو ریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر کی جانب سے کیا گیا۔
بلیک ڈے کے موقع پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کو کسی صورت تباہ نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہاکہ اس دن قابض بھارتی فوج نے بازور طاقت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کیا تھا اور کشمیری اپنے خون کی آبیاری سے جذبہ حریت کو جاری رکھے ہوئے ہیں انشااللہ ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جن پر بھارت درد ناک ظلم ڈھا رہا ہے۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بربریت کا خاتمہ اور ان کے مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ انگریزوں نے برصغیر میں ڈیوائس اینڈ رول کے فلسفہ پر حکومت کی جو اس کا منفی کردار ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس خطے کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ اس خطے کی عوام اپنے مسائل حل کریں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رشید احمدنے کہا کہ انگریز برصغیر میں حکمران بناتا لیکن اس نے یہاں کے سماجی ڈھانچے کو منتشر کردیا، عمرانی معاہدات توڑدیے۔یہاں کی اقوام کو قومیت اور مذہب کے نام پر لڑایا۔ایک دوسرے کا دشمن بنادیا جس کے نتیجے یہاں انتہا پسندی پیداہوئی۔ اسی انتہا پسندی کاشکار کشمیری قوم ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کشمیری عوام کو شعوری بنیادوں پر حقوق آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے اور کشمیر کی عوام سے ملی محبت کا تقاضا بھی ہے۔
سیمینار کے اختتام پرکشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ڈین ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر عثمان جمشید، مرزا عبدالقیوم،ڈاکٹر عابد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button