اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے حقوق طلبہ روڈ کارواں کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دیا

سعد سعید ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ روز اول سے آج تک طلبہ حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے جنوبی پنجاب کے طلبہ آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم،کلاسز اور لیبارٹریز،ٹرانسپورٹ اور نظام تعلیم بھی صدیوں پرانا رائج ہے یکساں نصاب تعلیم،قومی زبان اردو،تعلیمی مسائل کا حل اور طلبہ کو ان کا حق دینا ہوگا۔
آج ملک میں "لارڈ میکالے” کا نظام تعلیم رائج ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں 16 طرز کے نظام تعلیم ہیں۔ جس سے بہت بڑا فکری خلاء پیدا ہو رہا ہے۔
اس روڈ کارواں کا آغاز یکم نومبر کو رحیم یار خان سے ہوگا اس کے بعد جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں جس میں 2 نومبر کو بہاولپور،3 نومبر کو بہاولنگر، 4 نومبر کو ڈیرہ غازی خان، 5 نومبر کو مظفرگڑھ،8 نومبر کو ملتان، 9 نومبر کو سائیوال اور اوکاڑہ، 10 نومبر کو لاہور، 11 نومبر کو شیخوپورہ میں ہوگا۔


















