Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن پر پڑی دھند دور نہ ہوسکی

اے ایس اے کے الیکشن ہوں گے یا نہیں کچھ واضح نہیں ہورہا دونوں گروپوں کی طرف سے متضاد دعویٰ سامنے آئے ہیں ۔
بزوٹا ذرائع کاکہنا ہے کہ یو ٹی ایف عدالت کے ذریعے الیکشن سے فرار چاہتی ہے اس لئے حکم امتناعی لیا ہے جبکہ آئین میں ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔
جبکہ ترجمان یو-ٹی-ایف کا کہنا ہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن جو کہ 26 اکتوبر 2021 بروز منگل منعقد ہونے تھے۔
اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے بذریعہ ڈاکٹر زبیر احمد وغیرہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے حوالے سے 15 اکتوبر 2021 کو اپیل دائر کی گئی تھی۔ اپیل میں 26 اکتوبر 2021 کو منعقد ہونے والی اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی گئی تھی اور 26 اکتوبر کے انتخابات میں آئینی حق کے مطابق تمام امیدواران کو حصہ لینے کی اجازت دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔
تاہم بعد ازاں الیکشن کمیشن نے از خود ہی انتخابات کا انعقاد روک دیا تھا اور جنرل سیکٹری ڈاکٹر خاور نوازش کو ایک ہفتہ کے اندر اے-ایس-اے کے آئین کی کاپی جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس حوالے دائر کی گئی اپیل پر گزشتہ روز 27 اکتوبر کو بحث ہوئی۔
تاہم بحث کے دوران عدالت کے سامنے یہ بات آئی کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اس معاملے پر انتخابات کے انعقاد کو معطل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ اس موقعہ پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ جب الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہا ہے اور 26 اکتوبر کو انتخابات کا انعقاد ہوا ہی نہیں تو پھر اس دعوے کی فی الوقت ضرورت اہمیت نہیں ہے۔ تاہم مستقبل قریب میں اگر الیکشن کمیشن فیصلہ کرنے میں تاخیر کرتا ہے تو پھر انصاف کے حصول کے لیے عدالت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
جس پر یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے وکیل نے دعوے کو واپس لے لیا کیونکہ یہ 26 تاریخ کے انتخابات کے متعلق تھا جن کا کبھی انعقاد ہوا ہی نہیں۔
یونیورسٹی ٹیچر فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مخالفین کی جانب سے یو-ٹی-ایف کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، جس سے گریز کیا جائے۔ یو-ٹی-ایف بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات کے میدان میں اترے گی اور تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button