Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔۔۔۔ ڈیڑھ سال کے بعد ایل ایل بی پارٹ ون کے امتحانات کی منظوری دی گئی

ڈیڑھ سال سے امتحانات کے منتظر طلبا کی سنی گئی سکینڈل کا شکار ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات کے انعقاد کے لئے وائس چانسلر نے منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر کنٹرولر امتحانات کو امتحانات کے انعقاد کرنے کاحکم دےدیا۔
اس سلسلے میں جاری ہونےوا لے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ایل ایل بی پارٹ تھر ی کے امتحانات سیشن 2018-21 عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں منعقد ہوئے ۔
جس کےبعد اس کے ضمنی امتحات کا انعقاد ہونا تھا مگر کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا، ابھی نتائج کی تیاری جاری تھی کہ جعلی ووچر سکینڈل سامنے آگیا اور دیگر مسائل سامنے آئے جس کی وجہ سے امتحانات کے انعقاد میں مسلسل تاخیر ہوگئی ، رہی سہی کسر دوبار سینڈیکٹ میں یہ مسئلہ رکھاگیا مگر دونوں بار یہ معاملہ زیر بحث نہ آیا اور اجلاس ختم ہوگیا جس پر کنٹرولر امتحانات نے وائس چانسلر کو درخواست کی روشنی میں جائزہ لیاگیا، جس کے بعدفیصلہ کیاگیا کہ طلبا کو مزید تعلیمی نقصان سے بچانے کےلئے امتحانات کافوری انعقاد کیا جائے۔
کنٹرولر امتحانات کو ہدایت کی جاتی ہےو ہ ایل ایل بی پارٹ ون ضمنی امتحانات 2019 کا فوری انعقاد کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button