Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز نہ بھجوانے کا نوٹس لے لیا

صوبے بھر کے سکولوں کے اساتذہ کو تین سال سے ترقیاں نہیں ملیں،اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کے باعث سکولوں میں نصابی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔
سکولوں میں تین سال سے گریڈ 17 سے 20 تک کے دس ہزار سے زائد اساتذہ ترقیوں کے منتظرہیں۔
پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کیجانب سے گریڈ 17 سے 20 تک ترقیوں کیلئے صرف 8 کیسسز بھجوائے گئے۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے صرف 8 کیسسز بھجوانے پر معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
ڈی ای او سکینڈریز کو طلب کرلیا گیا ہے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ڈی ای اوز کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔


















