سکول آف اکنامکس اور فیکلٹی آف ایگری کلچر میں محفل میلاد کا انعقاد

فیکلٹی آف ایگری کلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی کی سربراہی میں ایگری آڈیٹوریم میں محفل میلادکا اہتمام کیاگیا۔
جس میں یونیورسٹی کے قرات و نعت کلب سے وابستہ طلباء طالبات نے نعت شریف پڑھی۔جس سے روح پرور سماں بندھ گیا۔
اس محفل میلاد میں پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی ، ڈاکٹر عارف علی ، ڈاکٹر حبیب کھر، ڈاکٹر مبشر حسین ، ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈاکٹر شبیر حسین ، ڈاکٹر عرفان ، ڈاکٹر فاروق قیوم، ڈاکٹر شاہد سمیت فیکلٹی کے طلباو طالبات و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
علاوہ ازیں سکول آف اکنامکس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام محفل میلاد منعقد کیاگئی، جس میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ، ڈاکٹر زاہد فریدی، ڈاکٹر عمر چوہدری، ڈاکٹر رمضان شیخ، ڈاکٹر فاطمہ فاروق ، ڈاکٹر صالحہ ذوالفقار علی شاہ ، ڈاکٹر رشید احمد، ڈاکٹر فرخ بشیر، ڈاکٹر ملک فہیم و طلباء طالبات و دیگر نے شرکت کی۔
محفل میلاد میں یونیورسٹی کے طلباء طالبات نے نعت شریف پڑھی۔محفل میلاد میں یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور طلباء طالبات کے حق میں دعا کرائی گئی۔


















