Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن میں نیا موڈ آگیا

زکریا یونیورسٹی میں اے ایس اے کے الیکشن میں گزشتہ روز نیا موڑ آگیا۔
بزوٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹی ایف نے الیکشن کے خلاف جو کیس دائر کیا تھا ، اس میں ڈاکٹر راؤ عمران حبیب پارٹی بن گئے جس کے بعد دعوی دائر کرنے والے اساتذہ نے اپنا کیس واپس لے لیا ، ہم شفاف الیکشن کا نعقاد چاہتے ہیں کسی کو چور راستے سے بھاگنے نے نہیں دیں گے ۔
دوسری طرف بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے حوالے سے گزشتہ روز یونیورسٹی کے فورم کے امیدواران کے تین رکنی وفد جن میں ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی اور ڈاکٹر عثمان سلیم شامل تھے، نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
تینوں اساتذہ نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد جلد از جلد ممکن بنایا جائے دیگر تمام معاملات حل ہو چکے ہیں اور الیکشن کمیشن کو اے-ایس-اے کےآئین کی تصدیق شدہ کاپی بھی فراہم کی جا چکی ہے، اس لئے الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز ممکن نہیں۔
بعد ازاں تینوں اساتذہ نے الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر سے بھی ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے۔
ڈاکٹر محمد یعقوب اور ڈاکٹر محمد عزیر نے تینوں امیدواران کو یقین دلایا کہ الیکشن کا انعقاد جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button