ہائیڈرو یونین میپکو کے عہدیداروں کی چیف سے ملاقات

ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے عہدیداران کے وفد کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو میپکو چوہدری اکرام الحق سے ملاقات کی۔
میٹنگ میں ملازمین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مثبت موثر لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو نے یونین کے ساتھ مل کر ملازمین کے مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔شرکاء نے کہا یونین ھذا آپکو یقین دلاتی ہے کہ میپکو کی لیبر پہلے کی طرح مکمل قوت،اچھی کارکردگی کے ساتھ ریکوری،لائن لاسز و دیگر امور کو آپکی کپتانی میں سر انجام دیتی رہے گی۔ کمپنی کے بہتر مفادات میں نتائج پہلے سے زیادہ اچھے ہوں گے۔میپکو ملازمین اپنی کمپنی کی ترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
عہدیداران کے وفد میں شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،رانا محمد انور،چوہدری محمود امجد،رانا زاہد جاوید،الطاف مہار،سید عاطف زیدی،سلیمان بلوچ،رانا محمد عمران،چوہدری اظہر آرائیں،مسعود علوی،میاں علیم، فیصل نور،عرفان باجوہ ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کے ہمراہ تھے ۔
اس موقع پر جنرل مینیجر ٹیکنیکل رائیس عبدالاحد،چیف انجینئر سٹریٹجیک پلانر ناصر ایاز گورمانی،مینیجر پلاننگ سیف اللہ سھرانی بھی میٹنگ میں موجود تھے۔


















