Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ افسر شاہی بھی ہے:کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنو بی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار حکومتی اراکین اسمبلی کے ساتھ افسر شاہی بھی ہے ۔
جس کی وجہ سے گذشتہ تین سالوں کی اے ڈی پی واپس چلی گئی جسے واپس لائی جائے تاکہ خطہ کی ترقی و خوشحالی ممکن ہو سکے اس لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ آرٹیکل 140aکے تحت لوکل گورنمنٹ کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس ملتان میں کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا، کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے جو قدیم تاریخی شہر ہے لیکن 75سالوں کے دوران نہ تخت لاہور نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے وہ کردار ادا کیا اور نہ ہی خطہ کے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے کیا جو انہیں کرنا چاہیئے تھا یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے کروڑوں لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مئیر ملتان نویدالحق آ رائیں اور ان کی دیگر ذمہ داران کو دوبارہ ملتان میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا چارج سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے بارے سیکنڈ کوارٹر شروع ہو چکا ہے لیکن امسال کی اے ڈی پی بھی ریلیز نہیں کی گئی اسی لئے سابقہ تین سالوں اور امسال کی اے ڈی پی واپس لائی جائے تاکہ خطہ میں ترقیاتی کام ممکن ہو سکیں ۔
ایک طرف یہ صورتحال ہے تو موجودہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں کردار ادا کرے ۔
ا نہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نظام کو چلانے کے لیے عوامی نمائندوں کو مکمل اختیارات دئیے جائیں اور بلدیاتی نظام کا کھلواڑ نہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button