Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی

احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی، پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترکی زیرصدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈٰی پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں گورنر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز، چیئرمین پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ نے شرکت کی۔
کمیٹی نےاحساس ٹارگٹڈسبسڈی پروگرام کی پالیسی پرعملدرآمدکا جائزہ لیا، جس کے بعد احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کو رعایتی قیمتوں پر اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام تشکیل دیا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کامقصدپروگرام پالیسی،عملدرآمد ،کارکردگی کا جائزہ لیناہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد مستحقین کورعایتی قیمتوں پراشیائےخوردنی کی فراہمی ہے، ملک بھرمیں لاکھوں ھرانےمستفیدہوں گے ، ہم اصل مستحق خاندان کوریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button