Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا کچے کا دورہ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے راجن پور سمیت روجھان اور کچے کے علاقہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کچے میں پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا اور گشت کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور حفاظتی اقدامات گشت اور کچے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن بارے ضروری ہدایات دیں ۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ڈی پی او راجن پور سے امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی تفصیلات حاصل کیں، کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس لائن راجن پور کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال اور پولیس لائن کی ابتر حالت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سے ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لےکر جلد پولیس لا ئن کی حالت کو بہتر کریں وہ اپنے دوبارہ دورہ راجن پور میں پولیس لائین کا دوبارہ معائنہ کریں گے ۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ راجن پور بلوچستان،سندھ کے سنگم پر واقع پنجاب کا آخری ضلع ہے دریائے سندھ کی گزرگاہ کی وجہ سے کچہ کا وسیع علاقہ اس ضلع میں ہے جہاں جرائم پیشہ اپنی کمین گاہیں اور پناہ گاہیں قائم کرکے جرائم کرتے رہتے ہیں اس لیے ڈی پی او راجن پور اپنی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ان جرائم پیشہ پر قابو پائیں اور کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ کی پناہ گاہوں کمین گاہوں کے خاتمہ کے لیے کوشاں رہیں، اس سلسلہ میں انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی۔
ڈی پی او راجن۔پور نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کو راجن پور ضلع میں جرائم کی نوعیت اور پولیس کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button