Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گنے کی پیدوای قیمت ‏‏225 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب کےکسانوں کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اس سال گنے کی فصل کے لیے ہم نے کم از کم قیمت ‏‏225 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 تک گنے کے کاشتکار کو 180 روپے کی سرکاری قیمت کی بجائے 110-120 روپے ملتے تھے، ‏اور وہ بھی کئی کئی ماہ بعد دیے جاتے تھے ہماری پالیسیز کی وجہ سے کاشتکاروں کو 3 سال میں فصل کا بہترین ‏اور بروقت معاوضہ ملا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے شوگر ملوں سے پچھلے ادوار کے اربوں روپے کے بقایا جات بھی کسانوں کو واپس ‏دلوائے، فصل کے معاوضے کی “بنک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی” کا قانون بھی بروقت اور کٹوتی کے بغیر ‏ادائیگییوں کو یقینی بنائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کےحقوق کا تحفظ اور ان کی خوشحالی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ‏ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button