سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی کی آن لائن کھلی کچہری

سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی سید محمد مبشر رضوی نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سرکل کمپلیکس میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں 27 صارفین نے اپنی شکایات درج کروائیں۔بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی توسیع کی 7، بل درستگی کی 2، خراب میٹروں کی تبدیلی کی 12، بلوں کی اقساط کی 4 اور بلزموصول نہ ہونے کی 2 شکایات درج ہوئیں۔
انہوں نے شکایات پر متعلقہ ایکسین، ریونیو آفیسرز اور ایس ڈی اوز کو احکامات جاری کئے۔
انجینئر سید محمد مبشر رضوی نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کے احکامات کی روشنی میں صارفین کو ان کے گھر بیٹھے شکایات کے ازالے کے لئے آن لائن /ای کچہریوں کا انعقاد کیاجارہاہے تاکہ صارفین کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ ممکن بنایا جائے۔ کمپلینٹ سنٹرز / کسٹمرسروسز سنٹرز میں تینوں شفٹوں میں سٹاف الرٹ ہے۔
انہوں نے وہاڑی سرکل کے تمام ایکسین اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ ایس ڈی اوز اور ایکسین متعلقہ شکایات مراکز میں درج ہونے والی شکایات کے رجسٹر اور فہرستوں کی چیکنگ کریں اور صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
دفاتر اور آن لائن ذرائع سے درج ہونے والی شکایات کے ازالے تک صارفین سے رابطہ میں رہا جائے۔انہوں نے گیارہ بجے دن سے ایک بجے دوپہر تک مسلسل 2 گھنٹے ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں۔
اس موقع پر ایکسین وہاڑی ڈویژن رانا محمد سلیم اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔


















