Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

بھارت کی طالبان کو ائیر اسٹرائیک کی دھمکی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے طالبان کو افغانستان پر ائیر اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادتیا ناتھ نے لکھنوء میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں انہوں نے افغان طالبان کو بھی دھمکی دی۔
یوگی ادتیا ناتھ کا کہنا تھا کہ طالبان کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہیں لیکن اگر متشدد گروہ نے بھارت کی جانب پیشقدمی کی تو ائیر اسٹرائیک تیار ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتی مشن بند کر دیا تھا اور تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button