وزیراعظم کی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا حکومت اشیاء خورد ونوش اور تیل کی قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ، وزیر منصوبہ بندی اسدعمر ، وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقصادی امور ، وزیرتجارت،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات کئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیاء خورد ونوش اور تیل کی قیمتیں انتہائی تیزی سے بڑھی ، اس کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، معاشی ترقی کیلئےمیکرو اکنامک اعشاریوں کےاستحکام پربھر پور توجہ ہے۔
وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔


















