Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا ، اور کہا بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزیراعظم نےکالعدم جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا۔
عمران خان نے ہدایت کی حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سےگریزکیاجائے، اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمےدارانہ بیانات سےفائدہ اٹھاتےہیں، بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔
وفاقی وزرا اعظم سواتی اورفواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کے نوٹس سےمتعلق بات چیت کی گئی ، وزیراعظم نے آئندہ پیشی پر وزرا کو اعظم سواتی اور فوادچوہدری کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزرااتحادکا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کامظاہرہ کرناچاہیے، اصلاحات لانا آسان نہیں. مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمر کی منظوری دے دی گئی ہے ، فواد چوہدری سوا 5بجے پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button