Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دفاعی خودمختاری میں حاصل کامیابیوں پر فخر ہے‏: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کسی بھی ملک کاخاصہ ہے ‏ہمیں دفاعی خودمختاری کےحوالےسےحاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایچ آئی ٹیکسلا کا دورہ کیا اور استعدادکار سمیت ‏جاری منصوبوں پر بریفنگ لی، آرمی چیف کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کےبارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔
بریفنگ میں ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اور آرٹلری گن بیرلز، اےپی سی، ٹینکوں کی اپ گریڈیشن، فوجی ‏گاڑیوں کی پروٹیکشن کے اقدامات پر آگاہی دی گئی۔
آرمی چیف نےریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا اور ایچ آئی ٹی کی مہارت پر اظہاراطمینان کرتے ‏ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی کےافسران اور ورکرز جدیددفاعی پیداواری صنعت کیلئےکوشاں ہیں، ایچ آئی ٹی قانون نافذ ‏کرنے والے اداروں کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں خودانحصاری کسی بھی ملک کاخاصہ ہے ہمیں دفاعی خودمختاری ‏کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button