Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تاریخی قانون سازی : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبرکو صبح 11بجے طلب کرلیا گیا ، اس حوالے سے مشیربابر اعوان نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں ملک کی سیاسی،معاشی اور امن و امان کی صورت حال پرغور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے9نکاتی ایجنڈے پر غورکیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پر بھی غور ہوا اور مشترکہ اجلاس بلائےجانےسے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔
جس کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11نومبر کو صبح 11بجے طلب کرلیا گیا ، مشیربابر اعوان نے مشترکہ اجلاس بلانےکی فوری ہدایات جاری کر دیں اور سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی۔
مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے مشترکہ اجلاس میں ممکنہ قانون سازی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا مشترکہ اجلاس میں تاریخی قانون سازی کیلئے جارہے ہیں۔

باہر اعوان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات، لاریفارمز، الیکٹرانک ووٹنگ ، ادارہ جاتی اصلاحات، کلبوشن کیس سے متعلق قانون سازی ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button