زکریا یونیورسٹی کے خزانہ دار کا دبنگ اقدام!ایونگ اکاونٹس سے بل لینے والوں کی تصدیق ہوگی

زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کے ہر رنگ موجود ہیں ،ایسے میں خزانہ دار صفدر عباس خان لنگاہ نے دبنگ اعلان کردیا کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔

صفدر عباس خان لنگاہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی حکام کے مشاہدے میں یہ بات آئی تھی کہ مختلف شعبوں کے کوآرڈنیٹرز اور دیگر عملہ جن کو ایونگ اکاونٹس سے ادائیگیاں ہوتی تھیں، وہ کئی برسوں سے چلی آرہی ہیں جبکہ قانون کے مطابق تمام کوآرڈینٹرز کو ہرسال اپنے لیٹر کی تجدید کرانی پڑتی ہے، جس کی پاسداری نہیں ہورہی ہے۔
جس پر خزانہ دار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا کہ ایونگ اکاونٹس سے ادائیگی کے حوالے سے گزشتہ برس کے تمام مراسلے منسوخ تصورکئے جائیں، اور تمام چیئرمین اپنے سٹاف کی تصدیق کرائیں، جو اس وقت ایونگ کلاسز کے حوالے سے اپنے فرائض سرانجا م دے رہے ہیں، ان کے کوائف بھی خزانہ دار آفس میں جمع کرائے جائیں، ورنہ اس حوالے سے آنے والے تمام بل روک لئے جائیں گے۔



















