Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن، تین جوان شہید

بلوچستان کے ایک ضلع میں ’بیرونی حمایت یافتہ‘ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تین جوانوں نے جامِ شہادت نوش کرلیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’کلیئرنس آپریشن‘ کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں سپاہی انعام اللہ شہید، جبکہ فائرنگ کے تبادلےمیں سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ فورسز ملک دشمن عناصرکو شکست دینےکیلئے پر عزم ہیں، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل کسی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button