Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت نے اتحادیوں کے تحفظات دور کردئے

وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر اتحادی ‏جماعت ق لیگ کے تحفظات دور کر دیے۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے حکومتی اتحادی ق لیگ کو منا لیا ہے اور اب اہم قانون سازی ‏میں ق لیگ حکومت کاساتھ دےگی۔

الیکٹرانک ووٹنگ میشن اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینےکیلئےقانون سازی ہونی ہے مشترکہ اجلاس ‏میں انتخابی اصلاحات سےمتعلق اہم قانون سازی ہونی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونےکا امکان ہے۔
حکومتی اتحادیوں ایم کیوایم اورق لیگ نے ای وی ایم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دینے سے انکار کر دیا ‏تھا، جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں اتحادیوں نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ انتخابی اصلاحات ملک ‏کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس ‏کو اس مقصد کے لیے موخر کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button