Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

بھارتی حکومت نے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کردیا

بھارت کے یونین ہوم منسٹر امیت شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے کل سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا۔
بھارتی وزیر کی جانب سے بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات شروع ہونے سے دو روز قبل راہداری کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ،جب کہ گزشتہ روز بھارت نے 19 نومبر سے راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
امیت شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کی حکومت نے 17 نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اہم فیصلے سے لاتعداد سکھ زائرین فائدہ اٹھاسکیں گے۔
بھارتی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ گرو نانک اور سکھ کمیونٹی کی تعظیم کا عکاس ہے، یقین ہے کہ بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے ملک بھر میں خوشیاں پروان چڑھیں گی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ سمیت نوجووت سدھو اور متعدد سکھ رہنماؤں نے حکومت سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی جب کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ امریندر سنگھ اور سدھو نے ٹوئٹ بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button