Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

ترک صدر کا سود کے خلاف اعلان جنگ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک سے سودی نظام کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اپنی جماعت (آق) کے پارلیمانی گروپ سے بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سود کی حمایت کرتے ہیں میں اُن کے ساتھ نہیں چل سکتا اور نہ کبھی چلوں گا۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ’میں روزِ اول سے سودی نظام کے حامیوں اور اس راستے پر چلنے کا مخالف ہوں، جب تک اقتدار میں ہوں ایسے لوگوں اور سودی نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کے خاتمے تک ہماری کوشش جاری رہیں گی، جلد عوام کو اشیا کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی‘۔
صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کو گیس پر 25 اور بجلی پر 50 فیصد سبسڈی دے ‏رہی ہے۔
انہوں نے ترکی میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے ایک اور بحری جہاز بیڑے میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے قوم کو خوش خبری سنائی کہ اب قدرتی وسائل تلاش کرنے والے بحری جہازوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ گہرے سمندر میں قدرتی وسائل تلاش کرنے کے لیے 3 ڈرلنگ اور 2 سیسمک بحری جہاز روم اور ‏بحیرہ اسود میں کھدائی میں مصروف ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button