اے او کرکٹ کلب ملتان کی تقریب میں امریکا سے آئے عبدالقادر شرقی کی شرکت

اے او کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات ای لائبریری ملتان میں زیر صدارت محمد جمیل کامران بانی اولین سپورٹس ملتان منعقد ہوئی۔
مہمان خصوصی سید عبدالقادر شرقی چیرمین اولین سپورٹس اور ڈاکٹر محمد فرحان خان پیٹرن انچیف اولین سپورٹس ملتان تھے۔
اس موقع پر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر۔ملتان۔فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسرملتان۔امجد رزاق بھٹہ ۔محمد زوہیب ملک سابق سیکرٹری ایم ڈی سی اے۔موجود تھے،جبکہ نظامت کے فرائض منظور لطیفی نے سرانجام دیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر شرقی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی کرکٹ کے فروغ کےلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کے لگائے گئے کوچنگ کمیپ کی بدولت کئی کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر نام کمایا۔
ڈاکٹر محمد فرحان خان نے کہا کہ عظیم ہیں وہ لوگ جو آج کل کے اس افراتفری کے دور میں نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمی کی طرف راغب کرنے کے لیے گراوٴنڈ آباد کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح بہترین کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی۔
محمد جمیل کامران نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہمیشہ کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل رہتے تھے، ان کی یہ کھیلوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ محبت ہی تھی کہ انہوں نے ملتان میں کئی سال اے او کوچنگ کمیپ کا انعقاد کیا جس میں شریک تمام کھلاڑیوں کو بلامعاوضہ اور بلا تفریق ماہر کوچز اور انٹرنیشل کھلاڑیوں کی نگرانی میں تربیت دی جاتی تھی۔
تقریب کے آخر میں بہترین بلے باز محمد عبداللٰلہ۔بہترین باولر محمد زاہد۔پلئیر آف دی ٹورنامنٹ حافظ عثمان عربی۔فائنل کے مین آف دی میچ محمد عبداللٰلہ میں انفرادی انعامات جبکہ کریسنٹ کلب کے حسن رضا کو رنر اپ اور اولین سپورٹس کے عدنان خان کو وننگ ٹرافی دی گئی۔


















