Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تدریسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں

نئے تعلیمی سیشن کا بھی آغاز ہوگیا، گزشتہ روز نئے آنے والے طلبا وطالبات کو شعبوں کے سربراہان نے خوش آمدید کہا اور ان کو یونیورسٹی تاریخ اور طلباء کو ان کے اہداف بارے بتایا، خراب موسم کی وجہ سے مجموعی طور پر طلباء کی حاضری کم رہی۔
دوسری طرف ہاسٹلز میں رہائش رکھنے والے طلبا و طالبات کی الاٹمنٹ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے تمام وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ نئے طلبا و طالبات کو ہاسٹلز میں آمد پر خوش آمدید مشروب پیش کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہاسٹلز طلبا و طالبات کی الاٹمنٹ مکمل کرلی جائے گی ۔




















