Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے اکیڈمک بلاک اینڈ ریسرچ سنٹرکا افتتاح

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے اکیڈمک بلاک اینڈ ریسرچ سنٹر کی نو تعمیرشدہ بلڈنگ کا افتتاح کردیاگیا۔

اکیڈمک بلاک کی نئی عمارت کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کیا۔

جبکہ اس موقعہ پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد ، ایکسیئن محمد اصغر ، ایس ڈی او ہاشم گلزار تلہ ، ڈاکٹر ریحان صادق ، ڈاکٹر محمد بابر سمیت فیکلٹی کے ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقعہ پر تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد نے اس پراجیکٹ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی خصوصی دلچسپی کا اظہا رکیا، اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کا زکر کیا اور وقت سے قبل یہ پراجیکٹ مکمل کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

ڈائریکٹر محمد بلال نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اس پراجیکٹ کو ختم کرچکا تھا لیکن وائس چانسلر نے خصوصی لگن سے اس کو حاصل کیا اور آج یہ پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے۔ جس کی مدد سے اساتذہ کرام کو ریسرچ کرنے میں آسانی ہوگی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ بائیو ٹیکنالوجی اکیڈمک بلاک یونیورسٹی میں ایک خوبصورت اضافہ ہے، اور اس منصوبے کی تکمیل سے اساتذہ کرام کو ریسرچ کلچر پرموٹ کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر علیم احمد خان نے شیلڈز تقسیم کیں، اور بلڈنگ کا معائنہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ یہ پراجیکٹ 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تھا جو قلیل وقت میں مکمل کیاگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button