Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں موسمِ سرما کی 30 روزہ تعطیلات کا اختتام، سکولوں میں باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں بحال

تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے پر طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اساتذہ نے بھی تدریسی عمل دوبارہ شروع کر دیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے کیا گیا تھا، جس دوران شدید سردی اور دھند کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا، طلباء کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئیں، جن کے بعد باقاعدہ طور پر تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تعطیلات کے بعد اسکولوں میں پہلے روز حاضری نسبتاً کم رہی، تاہم آئندہ دنوں میں حاضری معمول پر آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، متعدد سکولوں میں طلباء نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور اساتذہ نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ طویل تعطیلات کے باعث نصاب کی تکمیل ایک چیلنج ہو سکتی ہے، تاہم اضافی کلاسز اور مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے کورس مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
دوسری جانب طلباء کا کہنا ہے کہ طویل وقفے کے بعد دوبارہ اسکول آ کر انہیں اپنے دوستوں اور اساتذہ سے ملنے کی خوشی ہے۔

محکمہ تعلیم نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حاضری بہتر بنانے کے لیے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے اور تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، تاکہ تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button