اے ایس اے کے عہدیداروں کی پی ایس وی سی سے بدتمیزی، آفیسرز ایسوسی ایشن کے تحفظات

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی مبینہ طورپر وی سی کے پی ایس اور گارڈ سے بدتمیزی، آفیسرز کو تحفظات
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی طرف سے وائس چانسلر کے پی ایس اور ان کے سیکورٹی گارڈ سے بد تمیزی کا کیس سامنے آگیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ عہدیداروں کا ایک وفد وائس چانسلر سے ملنے پہنچا تو وی سی ڈاکٹر زبیر نے صرف ایک شخص کو اندار آنے کی اجازت دی جس پر پی ایس نے وفد کو وائس چانسلر کے احکامات کا بتایا تو وہ طیش میں آگئے اور پی ایس کو سخت الفاظ کہے، بعد ازاں جب گارڈز نے روکنے کی کوشش کی تو اس کو دھکے دئے اور وائس چانسلر کے آفس میں گھس گئے، جہاں وائس چانسلر سے سخت الفاظ کاتبادلہ ہوا اور ڈاکٹر زبیر غوری کوٹ اٹھا کر سیٹ چھوڑ گئے۔
وفد نے واپسی پر ایک بار پھر پی ایس کو برا بھلا کہا اور چلے گئے۔
اس واقعہ پر آفیسرز ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور رجسٹرار سے ملاقات کی جس پرانہوں نے وائس چانسلر سے ان کی تحفظات پہنچانے اور ان کا حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
دوسری طرف وفد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈز نے خواتین کو دھکے دیئے، اس پر رد عمل کااظہار کیا گیا، وائس چانسلر کو مسائل بتانے گئے تھے مگر وہ دفتر چھوڑ گئے ۔




















